188

لاہور: ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور من مانی کرنے والے دکانداروں کے لی بری خبر، عوامی شکایات کے لیے ٹول فری نمبر 023450800 متعارف.

لاہور (صابر بخاری سے) ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور من مانی کرنے والے دکانداروں کو حکومت پنجاب کا الٹی میٹم، غریب عوام کے لیے احسن اقدام۔

پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول کے لئے اشیائے خوردونوش کی لسٹ ہر دوکان اور ہر ٹھیلے پر آویزاں کرنے کی ہدایات کی گئی تھی لیکن کچھ دکاندار اس پر عمل کرنے سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت پنجاب نے من مانی کرتے دکانداروں اور ناجائز منافع خوری کرتے عناصر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایک ٹول فری نمبر متعارف کروایا ہے، جس کے تحت ایسے دکانداروں کے خلاف عوام اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ شکایت درج کروانے کے دو گھنٹے کے اندر اس دوکاندار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ شہری شکایات کیلئے اس ٹول فری نمبر 0800-02345 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں