201

پاکپتن: ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ پوسٹ آفس میں کیک کاٹا گیا.

پاکپتن (ولی محمد سے) ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ پوسٹ آفس میں کیک کاٹا گیا اس موقع پر سینئر پوسٹ آفسر محمد فاروق ڈپٹی سینئر پوسٹ آفیسر باؤ نذر فرید، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، سیکرٹری اطلاعات الیکڑانک میڈیا حیدر شاہ، نوجوان صحافی رضوان رضی، نوید عالم، علی عرفان، محمد آصف، خاتون پوسٹ آفیسر شازیہ شاہین، سرفراز احمد، کاشف جاوید، ریحان خان، راشداوور سیئر، محمد شفیق، حفیظ الدین، رضوان خان، سلمان خان، محسن خان، حاجی محتار، محمد طیب، عابد محمود، مظہر فریدبھی موجود تھے.

تقریب سے خطاب کرتے سینئر پوسٹ آفسر محمد فاروق نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی محکمہ پوسٹ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انتہائی قلیل فنڈز ہونے کے باوجود محکمہ پوسٹ عوامی خدمت کے لئے کوششاں ہے محکمہ پوسٹ تاریخی ادارہ ہے جس نے فاصلوں کو کم کیا ڈپٹی سینئر پوسٹ آفیسر باؤ نذر فرید نے کہا کہ محکمہ ڈاک نے بہت سارے نئے پروگرام متعارف کروائے ہیں جس کی وجہ سے عوامی فوائد میں اضافہ ہوا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں