182

پاکپتن: کشمیری عزم وہمت کی داستاں ہیں انہوں نے ہر آفت و مصیبت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، احمد کمال مان ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان نے کہا کہ کشمیری عزم وہمت کی داستاں ہیں انہوں نے ہر آفت و مصیبت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بحثیت پاکستانی ہم دل و جان سے ان کیساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو1122 پاکپتن کے زیر اہتمام ڈازسٹر ڈے کے حوالے سے ریلی کے اختتام پر کیا.

ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوکر بختیار کاکی چوک پر ختم ہوئی ریلی کی قیادت ڈی سی پاکپتن احمدکمال مان، ڈی پی او پاکپتن چوہدری سلیم وڑائچ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احتشام مظہر، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین، ریسکیو1122 کے آفسیر عبد القیوم نعیمی نے کی ریلی میں پولیس ڈی سی آفس، سول ڈیفنس ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی.

ریلی کے بعد ریسکیو 1122 نے ٹریفک پولیس سول ڈیفنس کے اشتراک سے فلیگ مارچ کیا جو ہسپتال روڈ اور نگینہ چوک سے ہوتا ہوا ریسکیو1122 آفس میں اختتام پذیر ہوابعد ازاں ڈازسٹر ڈے کے سلسلے میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین پاکپتن میں سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا جسمیں فائر اور ڈازسٹر کا عملی مظاہرہ کیا گیااور طالبات کے لیے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا اورپنجا ب کے بڑے سانحات میں ریسکیورز کے کام کرتے ہوئے تصویریں تھیں جس کو خوب سراہا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احتشام مظہرکہا کہ حادثات کی روک تھام اور آگاہی کے لیے ہر فر د کو کام کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین ریحانہ عباس نے کہا کہ کالج کا عملہ اور طالبات ہر موقع پر ریسکیو 1122 کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں