206

پاکپتن: معروف شاعر چوہدری کرم علی کیفی نے کہا ہے کہ میرے مجموعہ کلام آہیں دا بالن کی تقریب رونمائی جلد پریس کلب پاکپتن میں ہو گی.

پاکپتن (بیورورپورٹ) معروف شاعر چوہدری کرم علی کیفی مجموعہ کلام آہیں دا بالن کی تقریب رونمائی جلد پریس کلب پاکپتن میں ہو گی بتایا گیا ہے کہ برصغیر پاک و ہند کے معروف شاعر چوہدری کرم علی کیفی کے مجموعہ کلام ;آہیں دا بالن، کی تقریب رونمائی جلد پریس کلب پاکپتن میں ہو گی.

اس سلسلہ میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں گزشتہ روز انہوں نے پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو کو اپنا مجموعہ کلام پیش کیا چوہدری کرم علی کیفی پاک بھارت کے معروف شاعر ہیں ان کے درجنوں مجموعہ کلام جن میں بقعہء نور، من ٹھار نبی، سوچاں سی خشبو، مدنی ماہی، دود دیار دل، پگ پنجاب دی، اکو چپ ای چنگی اے، عکس جمال مصطفی، رکھی سکھی کھا فریدا، اور اب تازہ مجموعہ کلام آہیں دا بالن، آ چکا ہے جبکہ زیر طبع مجموعہ کلام میں پنجاب کا کلام ککر تے انگور چڑھایا،سرائیکی مجموعہ کلام بھانٹریں بھک تے،شامل ہیں بتایا گیا ہے کہ معروف شاعر چوہدری کرم علی کیفی سینکڑوں قومی و بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں جن میں جشن فرید ایوارڈ، جشن وارث شاہ ایوارڈ، روزنامہ بھلیکا ایوارڈ، بزم سخن ایوارڈ لاہور، سرائیکی سوبھ سنگت ایوارڈ میر ہزار، پنجاب آرٹ کونسل ایوارڈ، شاخ ادب ایوارڈ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ ایوارڈلاہور، بزم انجم ایوارڈ لاہور، داتا گنج بخش ایوارڈ، بھیل ادبی سنگت ایوارڈ ننکانہ صاحب، چنن فاؤنڈیشن سمیت سینکڑوں ایوارڈ شامل ہیں چوہدری کرم علی کیفی عالمی شہرت یافتہ ادبی تنظیم نوائے کرم نعت کونسل اور فریدی ادبی تنظیم پاکپتن کے صدر ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں