218

ساہیوال: ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف پریس کلب ودیگر تنظیموں کا احتجاج.

ساھیوال (میاں ایم وقار سے) ساھیوال کے ہسپتالوں میں بنیادی ضروریاتِ ھیلتھ کی عدم دستیابی اور ڈی ایچ کیو میں جاری انتظامیہ و ڈاکٹرز میں ذاتی کشمکش کے خلاف سٹی پریس کلب®ساھیوال و دیگر تنظیموں کے زیراہتمام شہر کےمختلف مقامات پر مختصر احتجاج کیا گیا.

احتجاجی پلے کارڈز جن پر درج تھا کہ حکومت ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹرز کی غنڈہ گردی بند کروائے، پرنسپل میڈیکل کالج کو ضلع بدر کیا جائے، ڈی ایچ کیو میں مریضوں کی اموات کا ذمہ دار کون؟ جیسے جملوں کے ذریعے حکومت کو ھیلتھ کے حوالے سے جگانے کی کوشش کی گئی، احتجاج میں صدر سٹی پریس کلب حاجی وقار یعقوب، سینئر نائب صدر سٹی پریس کلب میاں وقاص چوھدری سمیت معاون آرگنائزیشنز ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل®، سٹی پریس کلب®ساھیوال، ینگ لائرز فورم ساھیوال، تاجر کمیونٹی ساھیوال، یوتھ سٹوڈنٹ سوسائٹی، اعطاف یوتھ سوسائٹی ساھیوال، لیبر الائنس ساھیوال، اتحاد یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن، مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن ساھیوال و مختلف تنظیموں کے اھم نمائندگان نے شرکت کی اور متفقہ طور پر ساھیوال کے شہریوں کے وسیع تر مفاد میں بڑے پیمانے پر پورے شہر میں ھیلتھ کی بہتری کے لیے احتجاج شروع کرنے و تمام تنظیموں کی باہم مشاورت سے احتجاجی تاریخ سامنے لانے کا اعلان کیا گیا اور لوکل سیاسی و مذہبی جماعتوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں