200

پاکپتن: ڈسٹرکٹ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لئے ہسپتال سے ملحقہ 4ایکٹر اراضی ہسپتال کے لئے مختص کی، ڈاکٹر محمود ریاض جوئیہ.

پاکپتن (رانا صفدر سے) ڈسٹرکٹ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لئے ہسپتال سے ملحقہ 4ایکٹر اراضی ہسپتال کے لئے مختص کی جائے ان خیالات کا اظہا رپاکپتن پیرا میڈیکل کالج 37ایس پی روڈکے پرنسپل ڈاکٹر محمود ریاض جوئیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں اپ گریڈیشن ہونے کے باوجود اس وقت بہت سارے شعبہ جات نہیں ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو دوسرے شہر منتقل کر دیا جاتا ہے دوسری طرف نئی تعمیرات کے لئے ہسپتال کے پاس اراضی بھی نہ ہے جب کہ ہسپتال سے ملحقہ سرکاری اراضی پر فصلیں کاشت ہوتیں ہیں، اگر یہی اراضی ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لئے مختص کر دی جائے تو ہسپتال میں نئے شعبہ جات بنائے جا سکتے ہیں اور بہت سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں