168

لاہور: پنجاب حکومت کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون، 176 مقدمات درج.

لاہور (صابر بخاری سے) پنجاب حکومت کا منشیات فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاون، گذشتہ روز وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن کیا گیا۔

سٹی ڈویژن میں درج 42 مقدمات کے تحت 42 ملزمان سے 17472 گرام چرس، 1200 گرام بھنگ اور 157 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ کینٹ ڈویژن میں 40 درج مقدمات کے تحت 40 ملزمان سے22 گرام آئس، 11804 گرام چرس اور194 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ سول لائن ڈویژن میں درج 15 مقدمات کے تحت 15 ملزمان سے 4322 گرام چرس، 305 گرام ہیروئن اور 82 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ صدر ڈویژن میں درج 45 مقدمات کے تحت 45 ملزمان سے 19525 گرام چرس,افیون 110گرام,143لیٹرشراب برآمد کی گئی۔ اقبال ٹاون میں درج 16 مقدمات کے تحت 16 ملزمان سے 1555 گرام چرس اور 99 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ماڈل ٹاون میں درج 18 مقدمات کے تحت 18 ملزمان سے 3847 گرام چرس، 150 گرام ہیروئن اوربھنگ2750اور109 لٹر شراب برآمد۔

کل 176درج مقدمات کے تحت 176 ملزمان سے 22 گرام آئس، 58525 گرام چرس، 455 گرام ہیروئن، 110گرام افیون, 3950 گرام بھنگ اور 784 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں