210

ساہیوال: عوا م کی جان و مال کا تحفظ ایک مقدس فریضہ ہے، ہمایوں بشیر تارڑ، آر پی او ساہیوال.

ساہیوال (رانا غلام حیدرسے) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ہمایو ں بشیر تارڑ کا پولیس لائنز میں ملازمین کے دربار سے خطاب، پولیس لائنز پہنچنے پر DPO کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ان کا استقبال کیا۔ جوانوں اور افسران سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عوا م کی جان و مال کا تحفظ ایک مقدس فریضہ ہے۔ جس کی بجا آوری کے لیے تمام دستیاب وسائل بر وئے کار لا ئے جائیں.

تمام جوان اور افسران محنت ایمانداری اور جوش و جذبے سے کام کریں۔ اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سر انجام دینے والے ملازمین کی کار کر دگی کو سراہا جا ئے گا اور فرائض میں غفلت برتنے پر سخت محکمانہ کاروائی کی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کر نے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں، مظلوم کی ہر ممکن داد رسی کریں۔ تھانہ جات اور پولیس دفاتر میں آ نے والے شہریوں کے مسائل کو تسلی سے سن کر فوری حل کریں۔ عورتوں اور معذور افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ پولیس یونیفارم کے تقدس کا ہمیشہ خیال رکھیں اور اپنے کردار اور رویہ سے پولیس کا امیج بہتر کریں۔ جدید ٹیکنالوجی برو ئے کار لا تے ہو ئے۔ مقدمات کی موثر تفتیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے آپ کو جو اختیار دئیے ہیں اس کے ذریعہ مظلوموں کی مدد کرکے ان کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں اور ان سے دعائیں لیں۔ پولیس کا کام ہے کہ کچھ غلط ہو رہا ہو تو اسے آ گے بڑھ کر روکے اور مظلوم کی بر وقت مدد کرے۔ آخر میں انہوں نے ملازمین کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے بارہ میں احکامات بھی جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں