189

ساہیوال: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پنجاب کالج اوکاڑا کے اویس مجید نے اول پوزیشن حاصل کی، پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) تعلیمی بورڈ ساہیوال کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ امتحان 2019 کے پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیرزراعت ملک نعمان لنگڑیال، چیئر مین حافظ محمد شفیق، کنٹرولر امتحانات حافظ فدا حسین، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر اور بورڈ آفیسر منیر خان سمیت اساتذہ، طلبا و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی-

تقریب میں چیئر مین بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق نے مارکنگ میں شفافیت لانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی اورطلبا و طالبات کو نصیحت کی کہ وہ نماز قائم کریں، والدین کااحترام کریں اور مطالعہ کی عادت ڈالیں کیونکہ انہی زرریں اصولوں پر عمل کر کے عملی زندگی میں کامیاب ہوا جا سکتا ہے- کنٹرولر بورڈ حافظ فدا حسین نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ امتحان میں ساہیوال بورڈ سے 43 ہزار 2 سو سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی جس میں سے 24 ہزار سے زائد کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 58 فیصد رہا- انہو ں نے بتایا کہ نقل کے رجحان کو روکنے کے لئے بورڈ نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے ہیں اور ان کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے- تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں میڈلز اور انعامات تقسیم کئے- بورڈ میں پہلی پوزیشن پنجاب کالج اوکاڑہ کے طالبعلم اویس مجید نے حاصل کی اور 1058نمبر لئے جبکہ محمد عدنان نے 1050نمبروں کے ساتھ دوسری اور فائزہ فاطمہ نے 1049نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں