202

اسلام آباد: دنیا کشمیر سے نظریں موڑ سکتی ہے، پاکستان نہیں۔ شاہ محمود قریشی۔

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہےکہ دنیا کشمیر سےنظریں موڑ سکتی ہے، پاکستان نہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشینے اسلام آباد میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیرپرقوم یکجاہے، کشمیرکےمسئلےپرقوم کل بھی ایک تھی اورآج بھی ایک ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ کانفرنس ک امقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کے جذبات کا احساس ہے، مقبوضہ کشمیرمیں رہنے والے اذیت کا شکار ہیں، والدین کو نہیں پتہ کہ ان کےبچے واپس لوٹیں گے یانہیں، 5اگست کےاقدامات نےہماری تشویش میں اضافہ کیا ۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھاکہ مسئلہ کسی زمینی ٹکڑےکانہیں، فاروق حیدر کی آنکھیں نم تھیں، ان کادرد سمجھ سکتاہوں، دنیا کشمیر سےنظریں موڑ سکتی ہے، پاکستان نہیں۔ کشمیری قوم کےدکھ اورکرب کااحساس ہے، مسئلہ کشمیر دنیا کےافق پرنظرآناحکومتی کامیابی ہے، وزیراعظم کشمیریوں کےجذبات کوکبھی مجروح نہیں ہونےدیں گے۔

شاہ محمودقریشی نے یہ بھی کہاکہ بھارت نےسلامتی کونسل اجلاس روکنےکیلئےرکاوٹیں کھڑی کیں، روس نے اپنے رویے میں لچک دکھائی، مسئلہ کشمیر 54 سال بعد سلامتی کو نسل میں زیربحث آیا، جنیوامیں ایک بھی انسانی حقوق کونسل نے بھارت کی حمایت نہیں کی۔ مسئلہ فلسطین نےاوآئی سی کوجنم دیا، اوآئی سی ممالک میں کچھ خلیج دکھائی دےرہی ہے، آج او آئی سی کےرویےمیں تبدیلی آئی ہے، پاکستان کے موقف میں کوئی لچک نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں