221

پاکپتن: عرس بابا فرید کے دوران واپڈا کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ جاری، غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) عرس بابا فرید کے دوران واپڈا کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ جاری، غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈ نگ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا.

تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگ و پنجابی زبان کے پہلے صوفی شاعر حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 777 ویں سالانہ عرس مبارک پر لاکھوں عقیدت مند زائرین پاکپتن پہنچے ہوئے ہیں۔ عرس مبارک کے دوران محکمہ واپڈا کی جانب سے بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے زائرین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے. شہریوں نے بتایا کہ ایک نااہل ایس ڈی او واپڈا کو ترقی دیکر پاکپتن میں ہی بطور ایکسیئن لگا دیا گیا ہے. جس کی ناقص حکمت عملی کی بدولت نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے. شہریوں کے مطابق سابقہ ادوار میں عرس بابا فرید کے دنوں میں کبھی لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں ہوا مگر موجودہ ایکسیئن کی نااہلی کی وجہ سے عرس مبارک کے ایام میں بھی زائرین کو ذلیل کیا جارہا ہے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل ایکسیئن واپڈا کو ضلع بدر کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں