198

راولپنڈی: ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکہ دے رہا ہے،شیخ رشید

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مودی نے غلط کام کیا وہ بھارت اور دنیا کو گمراہ کرنے جارہاہے، ٹرمپ پاکستان اور بھارت دونوں کو دھوکہ دے رہا ہے، جس نے کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا وہ مودی کا یار ہوگا۔ میرے ذمے تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس تھی جو بند کر دی، کسی میں جرات ہو تو چلا کر دکھائے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ کشمیر کی جنگ شروع ہوچکی ہے، عمران خان کی جدو جہد تاریخ کا حصہ ہے، 27 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کریں گے، اس خطاب کا نتیجہ کیا ہوگا معلوم نہیں، ہم جنگ کے خواہش مند نہیں لیکن اگر جنگ ہوئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ قوم کا بچہ بچہ فوج کے ساتھ ہوگا، ہم بھارت کو نیست و نابود کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں