217

پاکپتن: عظیم روحانی بزرگ پیر سائیں حافظ محمد رمضان قادری کا 27 واں عرس مبارک کی رسومات کا آغاز آج 8 محرم الحرام سے ہوگا. توصیف رمضان.

پاکپتن (رانا صفدر سے) عظیم روحانی بزرگ پیر سائیں حافظ محمد رمضان قادری کا 27 واں عرس مبارک کی رسومات کا آغاز آج 8 محرم الحرام سے ہوگا ان خیالات کا اظہار زیب آستانہ پیر توصیف رمضان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ دربار پیر سائیں حافظ محمد رمضان قادری کا 27 واں سالانہ عرس مبارک 8محرم الحرام سے لیکر 11محرم الحرام تک جاری رہے گا پہلے روز سجادہ نشیں پیر غلام عباس المعروف پیر میٹھن سائیں درگاہ کے زیب آستانہ پیر ہاشم علی، پیر امداد حسین، پیر توقیر رمضان، خادم اولیاء ڈاکڑ چودھری محمد اقبال کے ہمراہ بعد نماز عشا درگاہ پر قوالی کے ساتھ چادر چڑھائی جائے گی اسکے بعد نامور قوال محفل سماع کریں گے دور دراز کے علاقوں سے ہزاروں زائرین و عقیدت مند عرس میں شرکت کریں گے ہسپتال روڈ محلہ انعام آباد پر واقعہ دربار شریف میں عرس کے چاروں روز زائریں کے لئے لنگر کا وسیع انتظام کیا جائے گا 11محرم الحرام والے دن محفل نعت اور اسکے بعد عرس کی آخری رسم چراغاں ہوگی اسکے سے ساتھ عرس مبارک کا اختتام ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں