180

کراچی: مختلف علاقوں میں بارش ، حبس میں قدرے کمی، کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی.

کراچی (محمد یوسف سے) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش نے شدید حبس میں کسی حد تک کمی کردی ہے۔ بارش کے شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع.

کراچی اور گرد و نواح میں گزشتہ کئی روز سے سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث شدید حبس ہے تاہم گزشتہ روز کی طرح اتوار کی سہہ پہر بھی بفرزون، سرجانی، گلشن معمار، نارتھ کراچی، نیو کراچی، گلشنِ اقبال، ایف بی ایریا، ناظم آباد، گلستانِ جوہر، بہادرآباد، پی آئی بی کالونی اور عیسیٰ نگری میں ہونے والی بارش نے موسم کو کسی حد تک خوشگوار کردیا ہے۔ دوپہر 2 سے شام 4 بجے کے دوران سرجانی ٹاؤن میں 40 جب کہ نارتھ کراچی میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مئیر کراچی وسیم اختر نے بارش کے باعث بلدیہ عظمی کراچی کے لازمی سروسز کے عملے کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز سمیت دیگر لازمی سروسز کے افسران اور اہلکار ڈیوٹیوں پر پہنچ کر شہریوں کی مدد کریں، تمام منتخب بلدیاتی نمائندے بھی کام پر معمور بلدیاتی ملازمین کے ساتھ تعاون کریں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارش کے موسم میں احتیاط ضروری ہے، ایسے موسم میں عوام ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ برقی آلات نہ چھوئیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں اور احتیاط برتیں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگز نہ کریں،کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔

دوسری جانب قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والی گرمی کا سلسلہ پیر کو ختم ہوئے گا۔ 4اور5ستمبر کے دوران شہر میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے اور پھر درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں