178

کوئٹہ: کانگووائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) کانگو وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، فاطمہ جناح اسپتال میں داخل ایک اور شخص میں کانگووائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے مطابق رواں سال میں اب تک صرف اسی اسپتال میں کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال کے شعبہ وبائی امراض میں داخل ایک اور مریض میں کانگو کی تصدیق ہو گئی ہے جب کہ 5 نئے مریض بھی داخل کیے گئے ہیں، کانگو وائرس کا شکار مریض کا تعلق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے ہے جسے ایک روز قبل اسپتال لایا گیا تھا، مریض کے خون کی آنے والی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہو ئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 نئے مریضوں میں 3 بچے بھی شامل جن کے خون کے نمونے ٹیسٹ لئے گئے ہیں، رواں سال کانگو کے شبے میں لائے گئے مریضوں کی تعداد46 ہوگئی ہے، 25 مریضوں میں تصدیق ہوئی جن میں سے 5 جاں بحق ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں