177

ریاض: ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن نے سعودی عرب کا 89 یومِ الوطنی جوش وخروش سے منایا.

ریاض ( ناظم علی عطاری سے) دارالحکومت الریاض میں ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن نے سعودی عرب کا 89 یومِ الوطنی جوش وخروش سے منایا، اس موقع پر ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن سپورٹس کمپلیکس میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا. جس میں یو اے ای ایکسپیٹ سپورٹس ٹورازم کے منیجنگ ڈائریکٹر ایلن ہولٹ اور شائقین کرکٹ نے بھر پور شرکت کی.

تقریب کا باقاعدہ آغاز سعودی عرب کے قومی ترانے سے کیا گیا جس کو سب نے بڑے احترام سے سنا اور پاک سعودی دوستی کے نعرے لگائے اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی فرید بن عبدالوحید اور ایلن ہولٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن جس منظم انداز میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے یقینا یہ بہت بڑا کارنامہ ہے، سعودی عرب میں کرکٹ کا مستقبل بہت روشن ہے جس سے اچھے کھلاڑی پیدا ہونگے انہوں نے کہا کہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ کی ترویج کے لیے جو کام سر انجام دے رہی ہے وہ ناقابل فراموش ہے.

ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور پیٹرن محمد انور نے کہا کنگ سلمان بن عبدالعزیز، کراون پرنس محمد بن سلمان اور ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف پرنس عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیں سعودی عرب میں کرکٹ کی ترویج کے لیے بے پناہ سہولیات فراہم کیں، جس کی بدولت دیار غیر میں وقت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کھلینے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے.

ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او اور گلف کے بریڈ مین معروف بلے باز ندیم بابر نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا روحانی رشتہ ہے، سعودی عرب کے نیشنل ڈے کے حوالے سے ہمارا یہ ٹورنامنٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے، انشااللہ ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن ریاض میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مصروف عمل ہے جس سے نئے کھیلنے والوں کی بھر پور حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ندیم بابر نے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ریاض میں جس لگن محنت سے کرکٹ کی آبیاری کر رہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی، انہوں نے ہمیشہ ہماری اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جس سے آج ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن دنیائے کرکٹ میں ایک مقام رکھتی ہے.

ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ناصر عباسی اور میڈیا مینجر رستم علی نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہم سب کو یکجان ہو کر محنت کرنا ہوگی. انہوں نے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور پیٹرن محمد انور کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی، تقریب کے آخر میں سعودی عرب کے 89 نیشنل ڈے کا کیک بھی کاٹا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں