237

پاکپتن: شہر فرید کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ رشتہ کیا لا الہ اللہ کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا.

پاکپتن (رانا صفدر سے) شہر فرید کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ رشتہ کیا لا الہ اللہ کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا.

گذشتہ روز پاکپتن میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ انٹی ٹی بی ایسوسی ایشن، انجمن فلاح مریضان، پریس کلب پاکپتن اور ہیومن رائٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت حکیم لطف اللّه سیکرٹری جنرل PSA، چوہدری رضوان اقبال صوبائی صدر کسان اتحاد، راؤ عظمت اللّه ڈویژنل صدر جمیعت علمائے پاکستان، مولانا سردار علی سردار سینئر ممبر امن کمیٹی اور صدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے کی۔ ریلی میں پیر امداد حسین چیئرمین پریس کلب، وقار فرید جگنو صدر پریس کلب، رانا شکیل احمد سمیت سماجی تنظیموں کے ممبران و عہدیداران اور شہریوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، اور نعرون کی گونج میں ریلی نگینہ چوک سے شروع ہوکر ہسپتال روڈ، نیو ریلوے پھاٹک سے ہوتی ہوئے لاری ساہیوال روڈ لاری اڈا کے سامنے اختتام پذیر ہوئی. مقررین نے خطابات میں کشمیر میں ظلم وبربریت کے خاتمہ اور کرفیو کے خاتمہ کے لیے اقوام عالم سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں