200

پاکپتن: کشمیر کا مسئلہ ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، سراج الحق، امیر جماعت اسلامی.

پاکپتن (محمد امین سے) حکومت مسئلہ کشمیر پر سودا کر چکی مگر ہم ان کا ہر مقام محاسبہ کر ینگے کشمیر کا مسئلہ ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے جماعت اسلامی کشمیر کے ایشوء پر جلد انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرے گی ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عرس بابا فریدؒ کی تقریبات میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

پاکپتن آمد پر امیر جماعت اسلامی ضلع پاکپتن انیس الرحمن، نائب امیر عبدالرزاق خلیل، جنرل سیکرٹری رانا عبدالرؤف، جنرل سیکرٹری پاکپتن سٹی لطیف انور نے انکا استقبال کیا امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے زیب آستانہ دربار بابا فری دیوان عظمت چشتی اور زیب سجادہ دیوان احمد مسعود کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ 15 لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں ہمارے باڈر پر ہمیں روندنے کیلئے تیار ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر کے سامنے ایک فوجی موجود ہے گزشتہ دنوں میں ہماری 3 سو بچیوں کو اغواء کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ہر باضمیر شخص کا فرض ہے کہ وہ حالات کو سمجھ کر پاکستان کو مضبوط تر بنائے، یہ مسئلہ صرف کشمیر کا نہیں بلکہ ہندوستان میں بسنے والے 22 کروڑ مسلمانوں کا ہے.

22 کروڑ ہندوستان کے مسلمانوں اور پاکستان کے مسلمان ایک عظیم خطرے سے دوچار ہے سرینگر کی گلیوں میں مودی کی سرکشی کا علاج نہ ہوا تو یہ اسلام اور پاکستان کیلیے خطرناک ہو گا، انہوں نے حکومت سے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی لڑائی پاکستان میں نہیں لڑنی تو آگے بڑھ کر سرینگر میں لڑے، لوگ کہتے ہیں کشمیر کا سودا ہو چکا ہے، کشمیر کا سودا کرنیوالے کی قبر کو پاکستان میں جگہ نہیں ملے گی، حکومت سے مطالبہ ہے کہ جو انڈیا نے باڑ لگایا اسے ہٹانے کا اعلان کرے اور حکومت شملہ معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرے، حکومت کشمیر کے معاملے پر اچھل کود سے گفتگو اور سوشل میڈیا سے بڑھ کرکوئی کام کرے.

جماعت اسلامی کشمیر کے ایشوء پر جلد انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرے گی کانفرنس کی جگہ اور وقت کا اعلان جلد کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اللہ نے موقع دیا تو مشاورت سے ایک نظام چلائیں گے، خواہش ہے کہ ہماری زندگی میں اسلامی نظام آ جائے اسلامی نظام لوگوں کو عزت دیتا ہے اسلامی نظام روٹی کپڑا اور مکان کی ضمانت ہے. آخر میں زیب آستانہ دیوان احمد مسعود چشتی نے کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی وحفاظت کے لیے خصوصی دعا فرمائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں