221

تازہ ہوا کا جھونکا ۔۔۔ (رانا غلام۔حیدر)

تحریر: رانا غلام حیدر.

ساہیوال پنجاب کا ایک پرامن ضلع ہے اور اس ضلع میں محمد زمان وٹو ڈپٹی کمشنر ساہیوال جیسے نہایت ایماندار نیک صفت اور درویش آدمی کی تعیناتی ایک نعمت سے کم نہیں، یوں تو اس ضلع میں سینکڑوں افسران تعینات رہے اور اس ضلع کی ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالتے رہے، لیکن ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے اپنی تعینات سے لے کر اب تک ضلع ساہیوال میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین مہم ہو یا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے ہر جگہ موثر کردار ادا کیا. سرکاری اداروں سے کرپشن کے خلاف جنگ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے تمام دفاتر سے کرپشن کو ختم کرنے لیے ہر دفتر کے باہر کرپشن کے خلاف پینا فلیکس آویزاں کروائی. جس پر اپنا پرسنل نمبر درج کروایا تاکہ سرکاری دفاتر میں کسی بھی غریب سے کام کی مد میں کوئی پیسے وصول نہ کیے جا سکیں۔

ساہیوال کے شہریوں کے لیے جشن بہاراں کا انعقاد ہو یا ثقافتی پروگرامز ہر تقریب میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال زمان وٹو نے بھرپور طریقے سے ساہیوال کی عوام کے لیے تفریحی سرگرمیاں فراہم کیں، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کےعوامی مسائل کے حل کے لیے ہرضلع میں کھلی کچہری میں عوامی مسائل سننےکے لیے ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے ضلع و تحصیل میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں پر سائلین کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواستوں پر متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے گئے. جس سے ضلع کے عوامی مسائل تیزی سے حل ہونے لگے، میں ایک عام شہری ہونے کے ناطے ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو سے یہ امید رکھتا ہوں کہ موصوف ساہیوال کی ترقی اور عوامی وسماجی مسائل کو پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں