199

پاکپتن: صوبائی وزیر پاپولیشن نے کہا کہ بابافریدؒ کے آستانے پرحاضری دینے والا ہر زائر وی آئی پی ہے، طہارت خانوں پر مقرر کردہ فیس فی الفور ختم کرنے کے احکامات جاری.

پاکپتن (بیورورپورٹ) عرس حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر ؒ کے دوران بابافریدؒ کے آستانے پرحاضری دینے والا ہر زائر وی آئی پی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی کیبنٹ کمیٹی کے ممبران و صوبائی وزیر پاپولیشن محمد ہاشم ڈوگرصوبائی وزیر لیبر انصر مجید نے حضرت بابا فرید کے سالانہ 777 ویں عرس کے انتظامات سے متعلق بلائے گئے اعلی سطحی اجلاس کے بعد آئی جی پنجاب عارف نواز، ایڈیشنل چیف سیکر ٹری علی مرتضی سید، ایڈیشنل سیکر ٹری داخلہ ظہور حسین، ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگہ، ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا، ایم پی اے نعیم ابر اھیم، کمشنر ساہیوال ڈوثیرن ندیم الر حمن، آر پی او ہمایوں بشیر تارڈ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان، ڈی پی او عبادت نثار، زیب آستانہ دیوان عثمان فرید چشتی، اے ڈی سی آر ڈاکٹر احمد افنان،،پاک وطن یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی چیئر مین پیر طالب حسین قمر، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، انجمن فلاح مریضاں کے صدر وچیف ایڈییٹر بریلینٹ ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر فرید وٹو و دیگر افسران کے ہمراہ دربار بابا فرید پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی، بعد ازاں فی الفور زائرین عرس حضرت بابا فرید کے لیے طہارت خانوں پر مقرر کردہ فیس کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے اور اس پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں.

اس موقع پر زیب آستانہ دیوان عثمان فرید چشتی نے صوبائی وزیر پاپولیشن محمد ہاشم ڈوگر، صوبائی وزیر لیبر انصر مجید، آئی جی پنجاب عارف نواز، ایڈیشنل چیف سیکر ٹری علی مرتضی سید، ایڈیشنل سیکر ٹری داخلہ ظہور حسین کی دستار بندی کی. کیبنٹ کمیٹی نے دربار بابا فرید پر حاضری دی اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں