198

ساہیوال: قادیانیت جس انداز سے پروان چرھائی جا رہی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، قاری سعید بن شہید.

ساہیوال (عزیر احراری سے) ختم نبوت سنٹر مدرسہ دارالقرآن شعبہ جامعہ رشیدیہ ساہیوال میں ختم نبوت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا شاہد عمران عارفیؔ نے کی، اجلاس سے قاری سعید بن شہید اور مولانا عابد علی رشیدی نے خطاب کیا، دینی و عصری شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے حضرات نے بھی شرکت کی، قاری سعید بن شہیدؔ نے کہا کہ قادیانیت جس انداز سے پروان چرھائی جا رہی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں.

انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت بذریعہ تعلیم و تربیت جامعہ رشیدیہ کے بانی فاضل حبیب اللہ رشیدیؔ مرحوم کا مقصد زندگی تھا اسی مقصد پر چلتے ہوئے ہمیں دینی و عصری تعلیمی اداروں میں شعور ختم نبوت بیدار کرنے کی ضرورت ہے شعور ختم نبوت بیدار کرنے کیلئے ٹریننگ پروگراموں کا انعقاد کیا جائے جس میں مسلمانوں کو عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور نزاکت کا احساس دلایا جائے اور قادیانیت کا مکروہ چہرہ جو وہ مظلومیت کے لبادے میں چھپائے ہوئے ہے منظر عام پر لایا جائے انہوں نے کہا قادیانیوں کے دجل و فریب اور عقائد سے مسلمانوں کا آگاہ کیا جائے،جس پر شرکائے اجلاس نے قاری سعید بن شہید کو خراج تحسین پیش کی اور ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اہم انشاءاللہ اپنے اور دیگر علاقوں میں اسی مقصد کی تکمیل کیلئے ٹریننگ پروگراموں کا انعقاد کرینگے صدر اجلاس مولانا شاہد عمران عارفیؔ نے اختتامی کلمات کہے اور پھر دعا کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں