198

لاہور: ؑبے بنیاد الزامات ،صوبائی وزراء نے چینل کیخلاف پیمراء سے رجوع کرلیا

لاہور (صابر بخاری سے) بے بنیاد الزامات لگانے پرصوبائی وزراء نے چینل کیخلاف پیمراء سے رجوع کرلیا.

23ستمبرکوہم نیوزنےغیرذمہ دارانہ صحافتی رویہ اختیارکرتےہوئے غلط خبرنشرکی، جس میں فنڈزمیں خوردبردکاالزام لگاکردو معزز وزرا، تیموربھٹی وفاقی وزیربرائے ٹورازم، یوتھ افئیر، ارکیالوجی اینڈ سپورٹس اورسمیع اللہ چودھری صوبائی وزیر برائے خوراک کی ذاتی ساکھ کو مجروح کرنےکی بےبنیادکوشش کی گئی. جس پر متعلقہ اداروں نے نوٹس لےلیا۔

سپورٹس بورڈ نے سختی سے اس خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے وکیل کے ذریعے، پاکستان الیکڑانک میڈیا اتھارٹی کے چیئرمین کو درخواست دے دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہم نیوز نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزرا رائے محمد تیمور بھٹی اور سمیع اللہ چودھری پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ دونوں وزرا کی ساکھ متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ہتک عزت بھی کی گئی ہے.

خبر کے حوالے سے ہم نیوز نے پنجاب حکومت اور متعلقہ ادارے سے خبر کی تصدیق بھی نہیں کی اور نہ اس حوالے سے ان کا موقف لیا۔ متعلقہ اتھارٹیز اور منسٹری اف سپورٹس سے متعلقہ خبر کے مواد کی تصدیق نہیں کی۔ خبر کے حوالے سے ہم نیوز اور متعلقہ رپورٹر کے پاس ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں۔ جو خبر نشر کی گئی اس غلط خبر کے تصویری شواہد درخوست کے ساتھ لف کر دیے گئے ہیں۔ پیمرا ہم نیوز اور رپورٹر کیخلاف کارروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں