221

ملکہ ہانس: تعلیمی اداروں کیساتھ معاشرے سے بھی نشہ کی لعنت کا خاتمہ کرنا ہوگا، رانا فرحان ضلعی صدر یوتھ ونگ PSA

ملکہ ہانس (عبدالرووف سے) ملک و قوم کا مستقبل ہے نشہ کی دلدل میں غرق ہوتا جا رہا ہے، تعلیمی اداروں کیساتھ معاشرے سے بھی نشہ کی لعنت کا خاتمہ کرنا ہوگاان خیالات کااظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن یوتھ ونگ کے ضلعی صدررانا فرحان نے PSA یوتھ ونگ ملکہ ہانس کے زیر اہتمام یوم دفاع یوتھ فیسٹیول سے کیا.

انہوں نے کہا کہ ملک کا 63 فیصد نوجوان ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہے، نوجوان گندگی کے ڈھیروں پر اپنی جوانیاں برباد کر رہے ہیں ہم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انکا کوئی پرسان حال نہیں حکومتی ادارے محکمہ صحت محکمہ تعلیم سماجی ادارے اس بڑی برائی کی طرف اپنی توجہ دیں نوجوانوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف لے کر آئیں کھیل کے میدان دیں تقریب سے پی ایس اے کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، سردار منصب علی ڈوگر سابق MNA و مشیر برائے دفاعی امور، پاکستان سوشل ڈویلپمنٹ کونسل کے جنرل سیکرٹری غلام نبی ڈھڈی نے بھی خطاب کیا.

رانا فرحان نے کہاکہ نوجوانوں کو چاقو چوبند رکھنے اور ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہائر سیکنڈری سکول اور کالجز سطح پر NCC کی تربیت کا اہتمام کیا جائے، والدین بھی اپنی توجہ اپنے بچوں پر مرکوز کریں ملکہ ہانس PSA یوتھ نے اعادہ کیا کہ ہم ملکی دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہیں اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اور خون کے آخری قطرہ تک ہم پاک فوج کیساتھ ہیں تقریب میں سٹیک ہولڈرز سماجی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے فیسٹیول اور ریلی میں شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں