196

پاکپتن: اگر ہمیں پاک فوج اجازت دے تو بارڈر کراس کر کے کشمیر آزاد کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، حکیم لطف اللہ.

پاکپتن (ولی محمد سے) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکپتن کشمیر فورم اور مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام پاکپتن میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں پاکپتن کشمیر فورم اور مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ریلی میں مختلف سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ریلی میں شریک مظاہرین نے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے. ریلی سے پاکستا ن سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر غلام حیدر، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقار فرید جگنو، حاجی محمد اشرف، راؤ عظمت اللہ نے خطاب کیا. ریلی میں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، پاکستا ن سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے خطاب میں کشمیریوں سے یکجہتی اور کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا حکیم لطف اللہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں پاک فوج اجازت دے تو بارڈر کراس کر کے کشمیر آزاد کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں