189

پاکپتن: مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف خواتین اور بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے.

پاکپتن (بیورورپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شعبہ خواتین کشمیر فورم کے زیر اہتمام پاکپتن میں ریلی کا انعقاد کیا گیا. ریلی میں خواتین سمیت بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اس خبر کی ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں شعبہ خواتین کشمیر فورم کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے، ریلی میں خواتین سمیت بچوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ریلی میں شریک خواتین نے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے، ریلی میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، ممتاز قانون دان منزہ بخاری ایڈووکیٹ، صدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، چیئرمین پریس کلب پیر امداد حسین، صدر وقار فرید جگنو، نورین خان، فوزیہ خان ایڈوکیٹ نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کشمیریوں سے یکجہتی اور کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا خواتین کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں پاک فوج اجازت دے تو بارڈر کراس کر کے کشمیر آزاد کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں