194

پاکپتن: لوکل گورنمنٹ، محکمہ سوشل ویلفیئر اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام فری برتھ رجسٹریشن کیمپس کا انعقاد.

پاکپتن (محمد امین سے) لوکل گورنمنٹ، محکمہ سوشل ویلفیئر اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام فری برتھ رجسٹریشن کیمپ لگایا گیا بائی پاس مدینہ ٹاؤن میں لگائے گئے کیمپ میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل و جنرل سیکرٹری اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے بتایا کہ ایک دن سے لے کر 7سال تک کے بچوں کی فری برتھ رجسٹریشن کی جائیگی.

اس سلسلہ میں شہر بھر میں 20 فری برتھ رجسٹریشن کیمپ لگائے جائیں گے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوش ویلفیئر افضل بشیر مرزا، لوکل گورنمنٹ سے فاروق اعظم، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، الیکٹرانک میڈیا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری افتخار احمد بھٹی بھی موجود تھے. پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل و جنرل سیکرٹری اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے کہاکہ پہلا کیمپ مدینہ ٹاؤن بائی پاس میں لگایا گیا ہے جس میں صبح 9 بجے سے لے کر دوپہر 2بجے تک فری برتھ رجسٹریشن کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں