205

ساہیوال: ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال سے نومولود بچی غائب۔

ساھیوال (میاں وقار سے) تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال ساھیوال کے چلڈرن وارڈ میں نومولود بچی کی گمشدگی کا واقعہ پیش آیا۔

بچی کے وارث 64 فور آر کے رہائشی شفقت علی کا کہنا تھا کہ چار دن پہلے ہسپتال میں داخل کیے گئے اور ڈسچارج ھونے سے کچھ گھنٹے قبل جب ھم ڈسچارج سلپ لینے وارڈ میں جانے لگے تو ڈاکٹرز کی جانب سے سختی کے ساتھ ھمیں وارڈ کے اندر جانے سے روکا گیا اور ڈسچارج سلپ بھی نہیں دی گئی۔ گھنٹوں انتظار کے بعد جب ھم نے شور واویلا کیا تو حقیقت کا علم ھوا، متعد بار شکایت لے کر پرنسپل و ایم ایس کے پاس جانے کی کوشش کی مگر پرنسپل و ایم ایس آفس سے کہا جاتا کہ پولیس کے پاس جاؤ،

شفقت علی کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے بچی کو غائب کیا گیا اور ہسپتال انتظامیہ پولیس کے ذریعے دباوۂ ڈال کر وارثان پر ہی اغوا کا الزام لگا رہی ھیں جو کہ سراسر ناانصافی ھے اور ڈر ھے کہ بچی کو اغوا کے بعد فروخت نہ کر دیا گیا ھو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں