183

پاکپتن: بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیاوی و اخروی کامیابی ممکن ہے. دیوان حامد مسعود چشتی کی زیر صدارت منعقدہ بابا فرید کانفرنس سے مقررین کا خطاب.

پاکپتن(اے ڈی شاہد سے) “بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیاوی و اخروی کامیابی ممکن ہے” ان خیالات کا اظہار مقررین نے دیوان حامد محمود کی زیر صدارت عظیم الشان سالانہ انٹرنیشنل بابا فرید کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا.

کانفرنس کا انعقاد زیر اہتمام جماعت اہلسنت پاکستان (صوبہ پنجاب) ھوا جس میں دنیا بھر سے علمائے کرام ومشائخ عظام اور عمائدین سیاسی وسماجی شخصیات نے شکرکت کی جن میں خواجہ محمد عامر شریف کوریجہ کوٹ مٹھن شریف، خواجہ نصر محمود تونسوی تونسہ شریف، صاحبزادہ پیر محمد قاسم سیالوی کے علاوہ ھزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں اسلام کی تعلیمات، نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود و سلام کے نذرانے پیش کیئے۔ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کے علاوہ صوفی بزرگ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر (رح) کی دینی خدمات کو سراہا۔ ملک بھر سے آئے متعدد پارلیمنٹیرینز، صوبائی وزیر عشرو زکات پنجاب میاں شوکت علی خاں لالیکا، میاں نورالامین وٹو ایم پی اے، خواجہ نظام الدین ایم پی اے، ترجمان پنجاب حکومت سمابیہ طاہر، پیر اسرار فرید چشتی سی ای او چشتی اسٹیٹ و بانی ایوان بابا فرید لاہور، پیر غلام قطب الدین چشتی پانی پت شریف نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ آخر میں شہزادہ گنج شکر دیوان حامد مسعود چشتی فاروقی نے تمام اہل اسلام اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں