253

پاکپتن: حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر نے 12سال تک صحابی رسول ا للہ ﷺ علمبردار خواجہ عبدالعزیز مکی ؓکے آستانے پر جھاڑو دیا. پیر ساجد مشتاق، سجادہ نشین حضرت خواجہ عبدالعزیز مکی

پاکپتن (محمد امین سے) حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر نے 12سال تک صحابی رسول ا للہ ﷺ علمبردار خواجہ عبدالعزیز مکی ؓکے آستانے پر جھاڑو دیا بابا فرید الدین مسعود گنج شکرصحابی رسول ا للہ علمبردار خواجہ عبدالعزیز مکی ؓ سے خصوصی لگاؤ رکھتے تھے آپ کا فرمان تھا کہ پہلا سلام خواجہ عزیز مکی پر کریں ا ن خیالات کا اظہاردیوان پیر ساجد مشتاق چشتی نے علمبردار خواجہ عبدالعزیز مکی ؓ پر رسومات کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو،جائنٹ سیکرٹری طاہر فرید، سیکرٹری انفارمیشن حیدر شاہ میک پاکستان گرین کے مرکزی صدر علی حسنین مسعود، پاکستان لاء کالج کے چیف ایگزیکٹو ملک فاروق نومی ایڈوکیٹ، ارسلان شانی، عفان کمبوہ بھی موجود تھے دیوان پیر ساجد مشتاق چشتی نے کہا کہ علمبردار خواجہ عبدالعزیز مکی صحابی روسول تھے آپ کے قافلے کے علمبردار اور دائی حلیمہ کے نواسہ تھے علمبردار خواجہ عبدالعزیز مکی ؓنے بہت سارے غزواۃ میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں