192

ساہیوال: محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ، پولیس کی گاڑیوں پر آزاد جموں کشمیر کے پرچم لہرائے گئے۔

فلیگ مارچ میں سٹی سرکل، صدر سرکل پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، سکیورٹی برانچ، محافظ پولیس اسکارڈ اور ریسکیو 1122 کے دستوں نے حصہ لیا۔ پولیس فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور شرپسند عناصر کو پیغام دینا تھاکہ پولیس ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، تحصیل چیچہ وطنی میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔ ساہیوال پولیس نے ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈمحمدعلی ضیاء کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ کاآغازپولیس لائن سے ہوا جو مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن پہنچ کر اختتام پذیرہوا جہاں پر ڈی پی اوکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن محرم الحرام ان کی اس وقت کی ترجیح ہے جس کے لیے پوری تیاری کے ساتھ میدان میں ہیں، ہر قسم کی شرپسندی کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا۔ عوام بھی چوکس رہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ نقص امن میں خلل اور کسی بھی ہنگامی یا مشکوک صورت حال کی اطلاع پکار 15 پر یا قریبی تھانہ میں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں