219

ساہیوال: صحت کارڈ کے اجراء کا آغاذ کردیا گیا. صوبائی راہنما نے PTI چویدرئ عادل قلبی کارڈ تقسیم کرکے آغاذ کیا.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ساہیوال میں صحت کارڈ کے اجراء کاآغازکردیاگیا۔ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں صوبائی رہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حلقہ یونین کونسل نمبر1میں کارڈ تقسیم کر کے آغاز کر دیا۔

ساہیوال یونین کونسل نمبر1۔86/6Rمیں 1758صحت انصاف کارڈ آ چکے ہیں اور مر حلہ وار کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما چو ہدری عادل قلبی ایڈوکیٹ نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ساہیوال میں صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب کے سلسلہ میں ایک روزہ دورے پر آئے اور انہوں نے ساہیوال ڈویژن کے مستحق عوام کے لئے 25لاکھ افراد سے زائد سہولت کارڈ کا افتتاح کیا تھا اس سہولت کارڈ سے معاشرے کے طبقاتی تقسیم کو ختم کر نے کے ساتھ ساتھ غریب عوام کو جدید علاج کی مفت سہولت فراہم کر نا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں تین کروڑ افراد کو کارڈ فراہم کئے جا رہے ہیں۔پہلے مر حلے میں ساہیوال میں پانچ لاکھ 21خاندانوں کو کارڈ تقسیم کئے جائیں گے جس سے ہر خاندان سالانہ سات لاکھ بیس ہزار روپے تک اپنا علاج سر کاری خر چے پر کروا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں