212

پاکپتن: پنجاب بھر میں ایسا کوئی علاقہ نہیں رہے گا جہاں بجلی نہ پہنچے، عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب.

پاکپتن (ولی محمد سے) حکومت کے توانائی پروگرام سے اس سال 19 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ اسٹیشن سسٹم میں شامل ہو جائیگی، پنجاب بھر میں ایسا کوئی علاقہ نہیں رہے گا جہاں بجلی نہ پہنچے، پاکپتن سے وہاڑی تک 150 کلو میٹر ون وے روڈ 122 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائیگی، ان خیالات کا اظہار وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکپتن میں ساڑھے 13 سو ملین کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پرممبران صوبائی اسمبلی میاں فرخ ممتاز مانیکا، پیر احمد شاہ کھگہ، تحریک انصاف کے ضلعی راہنما میاں اظہر فرید وٹو، ضلعی صدر خواتین ونگ رخسانہ منظور بھٹی، صدر انجمن آڑھیاں غلہ منڈی رجسٹرڈ کے صدر میاں محمد اشرف بھدرو، رانا مہران اکبر بھی موجود تھے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکپتن پہنچ کر کمہاریوالا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلی پنجاب نے ممبر صوبائی اسمبلی پیر احمد شاہ کھگہ صدر انجمن آڑھیاں غلہ منڈی رجسٹرڈ کے صدر میاں محمد اشرف بھدرو کے ہمراہ نئی غلہ منڈی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں فرخ ممتاز مانیکا کے ہمراہ تین سڑکوں کے منصوبوں کا افتتاح کیا کل منصوبوں کی مالیت ساڑھے 13 سو ملین ہے ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے چلنے سے 2.8 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی.

افتتاحی تقریب سے کے دوران وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خطاب کرتے کہا پنجاب میں موجود تین پرمنصوبے نامکمل تھے ان پرمنصوبوں کے افتتاح کے بعد 18 سے 19 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی انہوں نے کہا کوشش ہے کہ پنجاب کا کوئی علاقہ بجلی کے بغیر نہ ہو، جنوبی پنجاب میں 45 سو سکول مکمل ہونیوالے ہیں نیا پاکستان منزل آسان پروگرام شروع کر دیا ہے اس پروگرام کے سال میں دو فیز ہوں گے، یہ پروگرام پانچ سال میں مکمل ہو گاانہوں نے کہا کہ پاکپتن ضلع میں آٹھ پراجیکٹس شروع کیے ہیں دو ارب بیس کروڑ کی لاگت سے یہ آٹھ منصوبے مکمل ہوں گے وزیر اعلی نے کہا کہ دو اضلاع کو ملانے والے بابا فرید برج کی رابطہ سڑکیں جلد مکمل کریں گے، پنجاب حکومت نے ایک سال میں دن رات ایک کررکھا ہے،35 سال بعد نئی حکومت آئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں