197

لاہور: پنجاب حکومت کا پنشنرز کے لیے بڑا قدم، پینڈنگ پینشن کیسز تفصیلات طلب۔

لاہور (صابر بخاری سے) پنجاب حکومت کا پنشنرز کیلئے بڑا قدم، تمام محکموں کو پینڈنگ پینشن کیسز کی تفصیلات 30 ستمبر 2019 تک وزیر اعلیٰ آفس میں بھجوانے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی.

وزیر اعلیٰ کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے پینشن کیسز کے حل کے لئے خصوصی احکامات جاری کردیئے گئے۔ پینشن کیسز کی منظوری دینے والی تمام اتھارٹیز کو 31 دسمبر 2019 تک تعطل کے شکار تمام کیسز نمٹانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ اس تعطل سے بچنے کے لئے پینشن رولز کے مطابق آئندہ ریٹائرمنٹ سے 1 سال قبل سرکاری ملازمین کے پینشن دستاویزات تیار کئے جائیں اور 6 ماہ قبل مکمل دستاویزات آڈٹ افسر کو بھجوائے جائیں۔ تمام اتھارٹیز پینڈنگ پینشن کیسز کے ڈسپوزل کی ماہانہ رپورٹ ہر ماہ کی 10 تاریخ تک وزیر اعلیٰ آفس بھجوانے کی پابند ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں