220

پاکپتن: ڈینگی کے خاتمہ کے لیے مچھروں کی بریڈنگ سائیٹس کو ختم اور صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے، ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی صدر انجمن فلاح مریضاں.

پاکپتن (ولی محمد سے) ڈاکٹر شاہد مرتضٰی چشتی صدر انجمن فلاح مریضاں نے کہا ہے کہ ڈینگی کا خاتمہ کرنے کے لیے ہمیں خصوصی جذبے اور حکمت عملی کے ساتھ ایک مشن کی طرح کام کرنا ہوگا. اور اس کے لیے سبھی شعبہ ہائے زندگی کے ذمہ داران کو مل کام کرنا ہوگا.

اس کے خاتمہ کے لیے مچھروں کی بریڈنگ سائیٹس کو ختم کرنا اور صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے نیز مچھروں سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر بھی اختیار کرناضروری ہیں۔ انتظامیہ کو چاہیئے کہ اس حوالہ سے یونین کوسنلز اور گاوں ومحلوں کی سطح پر کام کیا جائے اور تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹری اور محکموں کے افسران کی ٹریننگ کا اہمتمام کرے جس میں سول سوسائٹی کے افراد کو بھی شامل کیا جائے کہ کیسے ان مچھروں کی افزائش کے پوائنٹس کو تلف کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک میٹنگ خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سماجی کارکنان، ہومیوپیتھیک ڈاکٹرز، سابقہ کونسلرز اور شہریوں نے خاصی تعداد میں شرکت کی۔ حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے کہا کہ ملک بھر کے ڈپٹی کمشنر کو پابند کیاجائے کہ وہ براہ راست اس مہم کی نگرانی کریں سی ڈی سی سپروائزر اور سیکرٹری یونین کونسل اور افسران اگر ٹریننگ کے باوجود کارکردگی کا مظاہرہ نہ کریں تو انکے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جانا چاہیئے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب وقار فرید جگنو، سینئر نائب صدر پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ہومیوڈاکٹر احمد شیر کانجو، صدر پاکستان طبی کانفرنس ضلع پاکپتن کے صدر حکیم عبدالمجید شامی، سابق کونسلر ڈاکٹر زاہد مرتضیٰ چشتی نے بھی خیالات کا اظہار کیا اور ڈینگی کے حوالہ سے تیکنیکی معلومات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں