207

پاکپتن: خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی جنگ لڑیں گے، کشمیر کا مسئلہ اس وقت انسانیت کا مسئلہ ہے، ایم پی اے میاں فرخ ممتاز خاں مانیکا، پیر طالب حسین قمر.

پاکپتن (مقبول حسین سے) خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی جنگ لڑیں گے، کشمیر کا مسئلہ اس وقت انسانیت کا مسئلہ ہے، ہمارے کشمیری بھائی، بہنیں، بزرگ، بچے، کرفیو کے نیچے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں فرخ ممتاز خاں مانیکا نے پاک وطن یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین پیر طالب حسین قمرکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پرمعروف قانون دان ملک اللہ دتہ کھوکھر ایڈوکیٹ، مہر غلام مصطفی و دیگر بھی موجود تھے میاں فرخ ممتاز مانیکا نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں سے مذہبی فرائض کی ادائیگی تک کاحق چھین لیاہے۔ انشائاللہ کشمیر ایک دن ضرور پاکستان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی میں جرات ہے تو مقبو ضہ کشمیر سے کرفیوہٹا کردیکھے، پھر پتہ چلے گا کہ کیا ردعمل سامنے آتا ہے؟ وزیر اعظم نے نڈر اور بیباک کشمیریوں کا سفیر بن کر مودی کوللکاراہے، خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی جنگ لڑیں گے اور کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں