215

پاکپتن: عرس بابا فرید ؒ کے عرس پر مختلف ٹر یفک حادثات میں 8افراد جاں بحق 40سے زائد زخمی ہوئے.

پاکپتن (محمد امین سے) عرس بابا فرید ؒ کے عرس پر مختلف ٹر یفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق 40 سے زائد زخمی ہسپتال میں ایمر جنسی نا فظ.

بتایا گیا ہے کہ عرس حضرت بابا فریدؒ کے موقع پر مختلف ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق ہو ئے. پہلا واقع جمال چوک میں پیش آیا جہاں رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 20سالہ محمد الیاس ولد محمد اعظم سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ20سالہ امیر حمزہ، 25سالہ علی حیدر، سمیت 7افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

دوسرا واقع نور پور 84ڈی میں پیش آیا، انار کلی لاہور کے رہائشی دوست دربار بابا فرید سلام کی غرض سے آرہے تھے کہ 84 ڈی نور پور کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں چار افراد فرمان علی شاہ، زاہد عمر، سید حسن شاہ، اور نعمان منیر جاں بحق ہو گئے جب کہ زخمی ڈرائیور کو تشویش ناک حالت میں ساہیوال منتقل کر دیا گیا.

تیسرا واقع عارفوالا پاکپتن روڑ رنگ شاہ کے قریب پیش آیا جہاں امام مسجد مولوی عاشق حسین اپنے خاندان کے 5افراد موٹر سائیکل پر دربار بابا فرید ؒ پر حاضری کے بعد واپس اپنے گھر ٹکا کالوانی عارفوالا جا رہے تھے کہ اڈہ رنگ شاہ کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں قاری عاشق کا 16 سالہ بیٹا ابو بکر اور18سالہ بھتیجا محمد محمود ولد برکت علی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جب کہ عاشق علی اس کی زوجہ صغریٰ بی بی اور اس کا بیٹا احمد رضا شدید زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کیا.

دیگر مختلف حادثات میں بھی 25سے زائد افراد زخمی ہو ئے جنہیں ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کر دیا بتایا کہ گیا ہے کہ عرس بابا فرید کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 40 اضافی بیڈ لگائے گئے تھے ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں اور ہسپتال میں کسی بھی حادثہ سے نمٹنے کے لئے ایمر جنسی نافظ کی گئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں