205

کراچی: رضیہ ویلفیئر ٹرسٹ کا مشن خدمت انسانیت جاری وساری، لیاقت آباد نمبر 9 میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد.

کراچی (ڈاکٹر فرح دیبا سے) رضیہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے گذشتہ روز ایک اور شاندار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد.

فری میڈیکل کیمپ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر1، لیاقت آباد نمبر9 میں لگایا گیا. جس میں سکول کے طلبا وطالبات کا مفت معائنہ کیا گیا اور ایک ہفتہ کی ادویات مفت فراہم کی گئیں. سکول ہٰذا میں تین سرکاری اسکولوں کے بچوں اساتذہ اور والدین نے بھی کیمپ سے بھرپور استفادہ کیا. اس موقع پر رضیہ ویلیفیئر ٹرسٹ کی ٹیم جس میں ڈاکٹر تسنیم کے علاوہ ڈاکٹر فرح دیبا، ڈاکٹر مسرت، ڈاکٹر صفیہ اور دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی علاوہ ازیں YHDWA سے ڈاکٹر جنید بخاری اور ڈاکٹر ثمانہ مظہر نے بھی خصوصی طور پرشرکت کی. اس کے علاوہ ڈاکٹر عابد، ڈاکٹر رشید ویانی اور ڈاکٹر عبدالرزاق جعفرانی نے بھی شرکت کرکے رضیہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی.

ڈاکٹر تسنیم نے رضیہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سی تمام دوستوں اور اساتذہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، بروکس و ڈاکٹر مسعود فارمیسی کے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور رضیہ ٹرسٹ کی جانب سے سکول کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے دس ہزار روپے بطور ہدیہ پرنسپل ثاقب صاحب کو پیش کیا. ڈاکٹر تسنیم نے بتایا کہ RDT اس طرح کے فری کیمپ اور دوسرے فلاحی کام اپنی مدد آپ کے تحت کرتی ہے. ہمارے ٹرسٹ کا مقصد نا صرف غریب، بیمار اور ضروت مند لوگوں کی خدمت کرنا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہومیو پیتھک طریقہ علاج کو لوگوں میں متعارف کرانا بھی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں