195

پاکپتن: سماجی تنظیم انجمن فلاح مریضاں پاکپتن والمتین اسکاوٹس اوپن گروپ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ میں مفت ادویات کی فراہمی و فرسٹ ایڈ کا سلسلہ جاری ہے. غلام مصطفی چغتائی.

پاکپتن (ناظم تابلو سے) سماجی تنظیم انجمن فلاح مریضاں پاکپتن اور المتین اسکاوٹس اوپن گروپ کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں مفت ادویات کی فراہمی اور فرسٹ ایڈ کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک ایک ہزار سے زائد مریضوں کو مفت ادویات دی جا چکی ہیں ان خیالات کا اظہار المتین سکاؤٹس اوپن گروپ کے صدر غلام مصطفی چغتائی و جنرل سیکرٹری اللہ دتہ قمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر رانا مدثر اسلم، زاکر حسین، راؤ کاشف اقبال، حضیفہ قمر وٹو، زعیم منیر وٹو، اقرار حسین کھچی، علی مبارک جٹ، ڈاکٹر مہر ممتاز سیال، وقارفرید جگنو جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں، محمد رمضان، رضوان صابر، سیف اللہ، و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عرس بابا فرید پر فری میڈیکل کیمپ کے لئے دو لاکھ کا بجٹ رکھا گیا تھا جس میں ادویات ٹینٹ رضا کاروں کا کھانا اور دوسرا لاجسٹک سامان شامل تھا. انہوں نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کے لئے احمد دوا خانہ کے چیف ایگزیکٹو حکم لطف اللہ، رحمان یونانی دوا خانہ فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو حکیم شہزاد تاج کی جانب سے ہربل ادویات اور انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی ودیگر ممبران انجمن فلاح مریضاں کی جانب سے ایلو پیتھی ادویات فراہم کی گئیں جب کہ دیگر اخراجات بھی اپنی مدد آپ کے تحت مخیر حضرات کے تعاون سے پورے کیے جارہے ہیں جن کے ہم شکر گزار ہیں جنرل سیکرٹری اللہ دتہ قمر المتین سکاؤٹس اوپن گروپ نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں 40 سکاؤٹس ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں یہ کیمپ 11محرم الحرام تک جاری رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں