203

پاکپتن: عرس حضرت بابا فرید ضعیف العمر زائری کودھکے، عرس انتظامات کے سلسلہ میں ڈی پی او آفس سے جاری شدہ پاس ہولڈر ورکرزکی تذلیل.

پاکپتن (رانا مہران سے) دربار کے چیکنگ پوائنٹ پر سول ڈیفنس اہلکاروں کا بہشتی دورازہ گزرنے والے زائرین کو دھکے اور تشدد سرکاری کارڈ حاصل کرنے والوں کی تذلیل.

تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے777ویں سالانہ عرس کے مو قع پربہشتی دورازہ گرنے والے ضعیف العمر زائرین کو سول ڈیفنس ملازمین نے تشدد کا نشانہ بنایا اور دھکے دیئے، سول ڈیفنس کا سب انسپکٹر فیصل اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کو بہشتی دروازہ گزارتا رہا جب کہ دیگر زائرین بلخصوص ضعیف العمر زائرین کو تشدد کا نشانہ اور دھکے دیئے گئے دوسری طرف ڈی پی او آفس کی جانب سے جاری گئے گئے کارڈ لگانے والے بھی تذلیل کا شکار ہوتے رہے سیاسی سماجی حلقوں نے ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ڈیفنس کے زمہ داران ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے اور کارڈ کو اہمیت دی جائے دوسری طرف سول ڈیفنس فیصل سے موقف لیا گیا تو اس نے موقف دینے سے انکار کر دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں