201

ساہیوال: ماحولیاتی تحفظ موجودہ حکومت کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔ محمد زمان وٹو۔ ڈپٹی کمشنر۔

ساہیوال (رانا غلام حیدر سے) ڈپٹی کمشنر محمدزمان وٹونے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ موجودہ حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے اور سرسبز پاکستان کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

سموگ کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے تمام محکمے اورمقامی ایف ایم ریڈیوز آگہی مہم چلائیں اورقبل از وقت آلودگی پھیلانے اور اس کا موجب بننے والے انڈسٹریل ودیگر ذرائع کے خلاف سخت کارروائیاں کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد سموگ کے لئے ریڈیوآوازسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سردی کے موسم میں سموگ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے جس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگہی بہترین اقدام ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ٹائر جلانے سمیت موحولیاتی آلوگی کا باعث بننے والے تمام چھوٹے بڑے یونٹس کے خلاف کارروائیاں کریں جبکہ تمام میونسپل کمیٹیز کچرے کا آگ لگانے سے اجتناب کرے بصورت دیگر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے ڈی ا ولیبر کو بھی ہدایت کی کہ وہ آلودگی پھیلانے والے بھٹہ خشت کے خلاف اپنی کاروائی کا آغاز کریں اور انہیں بھٹوں کی چمنیوں کو حکومتی ہدایات کے مطابق ڈیزائن کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس بابت بھر پور آگہی مہم چلائیں۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ سٹاف کے ذریعے کاشتکاروں کو آگاہ کریں کہ وہ کٹائی کے بعد اپنی اجناس کی باقیات کو آگ نہ لگائیں جبکہ اس سلسلہ میں ہوم ڈیپارٹمنٹ سے دفعہ 144کا نفاذ بھی عمل میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں