179

پاکپتن: ریسکیو1122پاکپتن کو گزشتہ ماہ موصول ہونے والی 14189 کالز میں سے صرف 1319 ایمرجنسی کالز تھیں، ڈاکٹر احتشام مظہر.

پاکپتن (ولی محمد سے) ریسکیو1122 نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ریسکیو1122پاکپتن کو گزشتہ ماہ 14189کالز موصول ہوئیں جن میں سے صرف 1319 ایمرجنسی کالز تھیں یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرپاکپتن ڈاکٹر احتشام مظہرنے ریسکیو 1122 آفس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

اجلاس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122عبدالقیوم نعیمی اور کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک و دیگر ایڈمن سٹاف موجود تھا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکو بریفنگ دی گئی کہ ریسکیو1122 کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ 14189 کالز موصول ہوئیں جن میں سے صرف 1319 ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجے میں 2993 افراد متاثر ہوئے، متاثرین میں سے164افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی جب کہ 1238 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ 45افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے بتایا گیا کہ ایمرجینسیز میں 373 ٹریفک حادثات 656 میڈیکل ایمرجنسیز آگ لگنے کے 2 واقعات ڈوبنے کے 10 لڑائی جھگڑے گولی لگنے کے 81 دیگر ایمرجنسیز 197 تھیں، تمام ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122 نے اپنا سٹینڈرڈ ریسپانس ٹائم 7 منٹ کو برقرار رکھا.

355 مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کیلئے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکوبتایا گیاکہ حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظرریسکیو 1122 کی طرف سے لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپس کے تحت سیلاب میں پھنسے 1546 سے لوگوں کو ان کے مال واسباب سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، کمیونٹی سیفٹی پروگرام ریسکیو 1122پاکپتن کے تحت یونین کونسلز میں کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر ریسپانس کے کورسز کروائے گے، غیرسرکاری وسرکاری اداروں میں تین روزہ بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی کے کورسسزکروائے گئے، محکمہ صحت کے زیر انتظام بیسک ہیلتھ یونٹس میں فائر سیفٹی کے حوالے سے ون ڈے سیشنز کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو1122 کے اہلکاروں کو جانفشانی سے کام کرنے پر شاباش دی اور کارکردگی پر اطمینان کے اظہارکیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں