220

پاکپتن: گیسی غبارے پھٹنے سے تین کمسن بچے جھلس گئے، ورثاء کی کاروائی کے لیے تھانہ میں درخواست.

پاکپتن (محمد نصراللہ سے) محلہ اسلام کالونی میں گیسی غبارے پھٹنے سے تین کمسن بچے جھلس گئے، ورثاء کی کاروائی کے لیے تھانہ میں درخواست.

اطلاعات کے مطابق محلہ اسلام کالونی میں گیسی غبارے پھٹنے سے دوبھائیوں سمیت تین کمسن بچے جھلس گئے، کمسن بچے 10 سالہ عمر، 12 سالہ کامران اور 15 سالہ رمضان کو طبی امداد دی گئی. واقعہ پر ورثاء نے قانونی کاروائی کے لئے تھانہ سٹی پولیس کو درخواست بھجوا دی، واقعہ کے بعد اسلام کالونی گلی نمبر 3 کا دوکاندار مبینہ طور پر گھریلو گیس غباروں میں بھر کر فروخت کرتا تھا. واقعہ کے بعد دکاندار فرار ہوگیا. پولیس تھانہ سٹی نے نوٹس لیتے ہوئے دکاندار کو تھانہ میں طلب کرلیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں