178

ساہیوال: ڈویژنل پریس کلب میں سرائے عالمگیر کے سینئر صحافی مرزا وسیم بیگ کے قتل اور منچن کے صحافی پر جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف اجلاس.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال ڈویژنل پریس کلب کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت صدرپیرسید طمطراق محاسن شاہی پریس کلب کے ایڈیٹوریم ہال میں منعقد ہواجس میں سرائے عالمگیرکے سینئرصحافی مرزاوسیم بیگ کے اندوہناک قتل اورمنچن آبادکے صحافی سہیل کلیاپر جھوٹی ایف آئی آرپرشدیدرنج وغم وغصہ کا اظہارکیاگیا۔

اجلاس میں تمام معززعہدیداران وممبران نے صحافیوں کے بڑھتے ہوئے قتل عام اورجھوٹے مقدمات پرموجودہ حکومت سے فوری نوٹس لینے اورملوث افرادکوکیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔صدرپریس کلب پیرسیدطمطراق محاسن شاہی نے سرائے عالمگیرکے صحافی کے اہلخانہ اورمنچن آبادکے صحافی سہیل کلیاسے رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کیں اوراپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ حق گوصحافیوں کو قتل کرنے اوران پر انتقامی کاروائیوں کے نتیجہ میں جھوٹے مقدمات درج کرانے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں موجودہ حکومت کو عملی وسنجیدگی سے اقدامات اٹھانے چاہیے ریاست کے چوتھے ستون کو اس طرح قتل کرنا اوران پر جھوٹے مقدمات درج کرانامعاشرے میں بے چینی پیداکررہاہے ایسا لگتا ہے جیسے یہاں جنگل کا قانون نافذ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادی صحافت پریقین رکھتے ہیں صحافیوں نے ملک کی تعمیروترقی کیلئے جوقربانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔عام شہریوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے جان ومال کاتحفظ بھی ریاست کی ذمہ داری ہے جس سے پہلوتہی سنگین معاشرتی بگاڑپیداکریگی۔ اس موقع پر صحافی مرزاوسیم کی روح کے ایصال ثواب،درجات کی بلندی ولواحقین کیلئے صبرجمیل کی خصوصی دعاکرائی گئی۔

بعد ازاں صدر ڈویژنل پریس کلب پیر سید طمطراق محاسن شاہی نے ڈی ایچ اے کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاذ بھی کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں