214

پاکپتن: عرس بابا فرید پر زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں کمی وکوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا. ممبران صوبائی کیبنٹ کمیٹی.

پاکپتن (ڈاکٹر عبدالرووف سے) محرم الحرام و عرس حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر ؒ کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، زائرین ہمارے مہمان ہیں اور بابافریدؒ کے آستانے پرحاضری دینے والا ہر زائر وی آئی پی ہے زائرین کوسہولیات فراہم کرنے میں کمی و کوتاہی کے عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی کیبنٹ کمیٹی کے ممبران و صوبائی وزیر پاپولیشن محمد ہاشم ڈوگرصوبائی وزیر لیبر انصر مجید نے حضرت بابا فرید کے سالانہ 777 ویں عرس کے انتظامات سے متعلق بلائے گئے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر آئی جی پنجاب عارف نواز، ایڈیشنل چیف سیکر ٹری علی مرتضی سید ایڈیشنل سیکر ٹری داخلہ ظہور حسین، ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگہ ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا ایم پی اے نعیم ابر اھیم کمشنر ساہیوال ڈوثیرن ندیم الر حمن آر پی او ہمایوں بشیر تارڈ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ڈی پی او عبادت نثار، اے ڈی سی آر ڈاکٹر احمد افنان، پاک وطن یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی چیئر مین پیر طالب حسین قمر پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر فرید وٹوو دیگر افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے عرس کے متعلق کیے جانیوالے اقدامات بارے بریفنگ دی ڈی پی او عباد ت نثار نے سیکورٹی امور سے متعلق آگاہ کیا صوبائی وزیر پاپولیشن ہاشم ڈوگر نے کہا کہ زائرین کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے مقامی لوگ ایثا ر کے جذبے کے تحت تمام متعلقہ اداروں کیساتھ تعاون کریں صوبائی وزیر پاپولیشن محمد ہاشم ڈوگر، صوبائی وزیر لیبر انصر مجید، آئی جی پنجاب عارف نواز، ایڈیشنل چیف سیکر ٹری علی مرتضی سید، ایڈیشنل سیکر ٹری داخلہ ظہور حسین دیگر نے دربار بابا فرید پر حاضری دی اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں