256

شگفتہ یاسمین ۔۔۔ چیچہ وطنی

ماہنامہ “بریلینٹ” میگزین و ویب سائٹ کی قلمی معاون شہر چیچہ وطنی کی باسی شگفتہ یاسمین کا شمار نئے تخلیق کاروں میں ہوتا ہے. کم وبیش دس سال سے بطورِ معلمہ تعلیم کے شعبے سے وابسطہ ہیں متعدد پرائیویٹ اداروں میں تدریسی فرائض سر انجام دے چکی ہیں اب بھی اپنے شہر کے “ڈی پی ایس سکول اینڈ کالجز” کے ساتھ بطور لیکچرار منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ماسٹر ڈگری کلاسز کو بھی لیکچر دینے کا فرض سرانجام دے رہی ہیں. علاوہ ازیں فنِ مصوری میں بھی کافی مہارت رکھتی ہیں.

شعبہ ادب سے پچھلے پانچ سال سے منسلک ہیں اور ناول و افسانہ نگاری مٰن اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہیں. عشق حقیقی اور عشق مجازی کے موضوع پر مبنی “دربارِ عشق” تکمیل کے مراحل سے گزر رہا ہے. جب کہ ان کا ایک اور ناول تقسیم ہندوستان کے تناظر میں “تقسیم” کے نام سے زیرِ قلم ہے. ان کے افسانے مختلف میگزین اور ویب سائیٹس پر شائع ہوچکے ہیں مختلف فورمز پر ہونے والے تحریری مقابلوں میں بھی امتیازی پوزیشنز حاصل کرچکی ہیں. فنِ شاعری میں بھی کافی مہارت رکھتی ہیں، اردو اور پنجابی زبان میں ان کا کلام نظر سے گزرتا رہتا ہے جن کے موضوعات عموما تصوف پر مبنی ہوتے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ “دنیا کے ہر انسان تک اپنا پیغام پہنچانا چاہتی ہوں تاکہ سب اُس سے مستفید ہوسکیں”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

13 تبصرے “شگفتہ یاسمین ۔۔۔ چیچہ وطنی

اپنا تبصرہ بھیجیں