250

پاکپتن: پاکستان کسان اتحاد کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، خالد محمود کھوکھر مرکزی صدر

پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکستان کسان اتحاد کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیر سے کرفیو ختم کرکے کشمیریوں کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر، صوبائی صدر پنجاب چوہدری رضوان اقبال، ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد اشرف نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

احتجاجی ریلی ریلوے گراؤنڈ سے شروع ہوکر غلہ منڈی، کالج روڈ سے ہوتی ہوئی نگینہ چوک پاکپتن میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر، صوبائی صدر پنجاب چوہدری رضوان اقبال، ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد اشرف نے کی ریلی میں سینکڑوں کسانوں نے شرکت کی، شرکاء ریلی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف اور کشمیر کی آزادی کیلئے نعرے لگائے ریلی سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ کشمیر کی خاطر خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہونے والا غدار ابن غدار ہو گا ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کیساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں پر جتنے بھارتی مظالم بڑھ رہے ہیں اتنا ہی کشمیر یوں کا جذبہ بھی بڑھ رہا ہے۔

کسان اتحاد کے عہدیداران کے علاوہ سیماجی تنظیموں کے عہدیداران وکارکنان نے بھی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا، حکیم لطف سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی صدر انجمن فلاح مریضاں، وقار فرید جگنو صدر پریس کلب نے بھی خطاب کیا. ریلی کے اختتام پر ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے دعائے خیر کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں