206

پاکپتن: کلین اینڈ گرین مہم ترقی ومستحکم پاکستان کی بنیاد ہے. احمد کمال مان، ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن (ڈاکٹر محمد امین سے) کلین اینڈ گرین مہم ترقی ومستحکم پاکستان کی بنیاد ہے پلانٹیشن فار پاکستان مہم کے تحت ملک کو سر سبز و شاداب بنایا جائے گاجاندارکی بقاء درختوں کی مرہون منت ہے اور انکی اہمیت سے انکار ممکن نہیں جدید ماحولیاتی تبدیلوں کے مد نظر رکھتے ہوئے کثرت کے ساتھ انکی کاشت کی ضرورت ہے.

درخت ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بھی بنتے ہیں پھول دار و سایہ داردرخت ماحول کو معطر اور پھل دار پودے بہترین غذائی ضروریات کو بھی پورا کرتے ہیں پلانٹیشن فار پاکستان مہم کے تحت ملک بھرمیں موسم برسات کے دوران وسیع پیمانے پر شجر کاری کی جا رہی ہے پنجاب بھر کی طرح پاکپتن میں بھی کثیر تعداد میں پودے لگائے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے پلانٹیشن فار پاکستان کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کالونی ایریا پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی راجہ طارق محمودچیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہر اقبال پاکستان سوشل ایسوس ایش کے جنرل حکم لطف اللہ پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر چوہدری یونس، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کالونی ایریا شعبان رضا، فارسٹ آفیسر شمعون بہادر، ڈی او ایجوکیشن رانا شبیر نے بھی پودے لگائے.

ڈپٹی کمشنر احمدکمال مان نے کہا کہ ضلع پاکپتن میں ایک لاکھ پچاس ہزار پودے لگائے جائیں گے انہوں نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام جنگلات کے فروغ اور فوائد سے طلبا ء کو آگاہ کریں انہیں پودے لگانے کی طرف مائل کریں پودے لگا نا اہم ہی نہیں بلکہ ان کی آبیاری بھی ضروری ہے تمام متعلقہ درختوں کی کٹائی کے عمل کو روکیں اور ان کی حفاظت کیلئے مستند طریقے سے کام کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں