222

پاکپتن: آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود اغواء ہونے والی لڑکی باز یاب نہ ہو سکی، اہل خانہ کا احتجاج

پاکپتن (ولی محمد سے) آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود اغواء ہونے والی لڑکی باز یاب نہ ہو سکی اہل خانہ کا لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے احتجاج.

تفصیلات کے مطابق تھانہ فرید نگر کے علاقہ محلہ رحمت پورہ منڈی موڑ کے رہائشی منظور احمد و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی 14سالہ بیٹی آتھ ماہ قبل اغواء ہو گئی تھی ہم نے تھانہ فرید نگر ڈی پی او آفس اور دیگر متعلقہ آفسران کو درخواستیں دیں مگر نہ ملزمان گرفتار ہوئے نہ جواں سالہ بچی بازیاب ہوئی انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ لڑکی کو قتل کر کے کہیں غائب کر دیا گیا ہے.

مغوی بچی کے والد منظور احمد و دیگر نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او ساہیوال ڈی پی او پاکپتن انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ہمارے بچی کو برآمد کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں