187

کراچی: والدین کو اپنے بچوں کو ڈاکٹر اور انجینئر بنانے کے علاوہ کیمیا دان بنانے کی طرف بھی توجہ دینی چائیے، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ

کراچی ( رپورٹ: ڈاکٹر عظمی فیاض) “والدین کو اپنے بچوں کو ڈاکٹر اور انجینئر بنانے کے علاوہ کیمیا دان بنانے کی طرف بھی توجہ دینی چائیے” ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فرحان عیسی نے گذشتہ روز یونیورسٹی آف کراچی کے شیعبہ کیمیا میں کیمسٹری اور رول اینڈ سائنسز کے نام سے انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ڈاکٹر فرحان عیسی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔

کانفرنس میں چئیرپرسن ڈاکٹر ہاجرہ طاہر، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر خالد محمود ایراکی، چیف گیسٹ ایگوفونڈیشن کے چئیرمین منظور سومرو اور ڈائریکٹر ڈاکٹر عالیہ رحمان نے شرکت کی اور کیمسٹری کی اہمیت سے آگاہی دی، کانفرنس کا مقصد پاکستان میں کیمسٹری کے شعبے کو فروغ دینا تھا. کانفرنس میں جدید دور میں سائنس کے ذریعے دنیا میں ترقی کے موضوع پر گفتگو کی گئی اور کیمسٹری اور سائنس کے درمیان تعلق اور ان کے اہمیت پر روشنی ڈالی گئی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگونسٹک سنٹر کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کو ڈاکٹر اور انجینئر بنانے کے علاوہ کیمیا دان بنانے کی طرف بھی توجہ دینی چائیے اس مقصد کے لئے ہمیں پاکستان کو ایک ریسرچ سنٹر بنانا ہوگا جس کے لئے ہمیں خود کو چیزوں کو بنانا ہوگا اس مقصد کے لئے ہمیں کیمسٹری کے شعبے کو ترقی دینی ہوگی، کیونکہ آجکل کے جدید دور میں کیمسٹری کے بغیرکچھ کرنا ناممکن ہے اس کاوش میں ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگونسٹک سنٹر کراچی یونیورسٹی کے ساتھ قدم بہ قدم شامل ہے اور ہر طرح کے تعاون کے لئے حاضر ہے.

ڈاکٹر فرح زیدی کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر فرح زیدی نے کہا کہ اس دور میں کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنے آپ کو پوری دنیا میں ثابت نہیں کرتا کیمسٹ کا رول بہت اہم ہے تمام شعبہء زندگی میں اس کی بہت اہمیت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں