193

پاکپتن: درخت ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بھی بنتے ہیں، عبادت نثار، ڈی پی او

پاکپتن (طارق حسین بھٹی سے) درخت ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بھی بنتے ہیں پھول دار و سایہ داردرخت ماحول کو معطر اور پھل دار پودے بہترین غذائی ضروریات کو بھی پورا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار نے زخیرہ ڈل وریام میں ایک بشر دو شجر کے عنوان سے پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پرڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر چوہدری یونس، فارسٹ آ فیسرشمعون بہادر، انجمن صحافیاں پریس کلب کے نائب صدر طارق حسین بھٹی، الیکٹرانک میڈیا کے رہنما منیر احمد پی ٹی وی، بلاک آفیسر محمد جاوید، ڈی پی او کے صاحبزادے حمزہ عبادت نثار بھی موجود تھے انہوں نے درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام جنگلات کے فروغ اور فوائد سے طلبا ء کو آگاہ کریں انہیں پودے لگانے کی طرف مائل کریں پودے لگا نا اہم ہی نہیں بلکہ ان کی آبیاری بھی ضروری ہے پاکستان بھر میں پودے اور درخت لگا کر ملک کو سر سبز و شاداب بنایا جائے جاندارکی بقاء درختوں کی مرہون منت ہے اور انکی اہمیت سے انکار ممکن نہیں جدید ماحولیاتی تبدیلوں کے مد نظر رکھتے ہوئے کثرت کے ساتھ انکی کاشت کی ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں